نیشنل ویٹرن کپ کا میچ لاہوربلیوز اور لاہور فالکن کے درمیان کھیلا گیا

نیشنل ویٹرن کپ کا میچ لاہوربلیوز اور لاہور فالکن کے درمیان کھیلا گیا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پچاس سال سے زائد کھلاڑیوں کا چوتھے نیشنل ویٹرن کپ کا میچ لاہوربلیوز اور لاہور فالکن کے درمیان باغ جناح کرکٹ گراﺅنڈ پر کھیلا گیا۔ لاہور فالکن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ رضوان نثار نے شانداربیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 61، اورنگزیب 16 اور دستگیر بٹ نے 73 رنز ناٹ آﺅٹ بنائے۔ لاہور بلیوز کی طرف سے شاندارباﺅلنگ کرتے ہوئے اکمل شاہ نے 3/16 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں لاہور بلیوز مقررہ 20 اوورز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 131 رنز بناسکی۔ طارق منصور 39، محمد اسحاق 31، علاﺅالدین بٹ 18 اور عامر رفیق نے 22 رنز ناٹ آﺅٹ بنائے۔ لاہور فالکن کی طرف سے باﺅلنگ کرتے ہوئے رونق علی نے 2/28 اورمحمد وسیم نے 1/22 وکٹ حاصل کیں۔

 عامر الیاس بٹ نے شاندار وکٹ کیپنگ کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان ویٹرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو نواب عاشق حسین قریشی،جاوید زمان اور عمران بُچہ اس موقع پر موجود تھے۔ ولید یعقوب، عدنان رشید امپائر، خالد نیازی میچ ریفری جبکہ عبدالحمید سکورر تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -