پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے انتخابات کل ہونگے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے انتخابات 26 جنوری کو لاہور میں ہونگے جس میں چیئرمین پی بی سی سی اور 9 ڈائریکٹرز کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا۔ پاکستان بلائنیڈ کرکٹ کونسل کے ذرائع نے بتایا کہ انتخابات میں 12امیدوار حصہ لے رہے ہیں ۔