کر کٹ کو فروغ دیئے بغیر باصلاحیت کھلاڑیوں کاسامنے آنا ممکن نہیں، ذوالفقار کھرل

کر کٹ کو فروغ دیئے بغیر باصلاحیت کھلاڑیوں کاسامنے آنا ممکن نہیں، ذوالفقار ...

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور ویسٹ زون کر کٹ ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار رائے ذوالفقار کھرل نے کہا ہے کہ کلب کر کٹ کو فروغ دیئے بغیرتسلسل کے ساتھ باصلاحیت کھلاڑیوں کاسامنے آنا ممکن نہیںہے ، رہبر کپ ٹونٹی ٹونٹی کر کٹ ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل کے بعد البلال گراﺅنڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار کھرل نے کہا کہ کسی بھی ملک کی کر کٹ سٹرکچر کے مضبوط ہونے کے لئے وہاں کی کلب کر کٹ کا فعال ہونا اور اس میں مقابلے کا رجحان ہوناانتہائی ضروری ہے کلب کر کٹ کے جتنے زیادہ ٹورنامنٹس ہوں گے اتنے ہی باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں گے ،موجودہ حالات میں لاہور میں کوالٹی کلب کر کٹ ٹورنامنٹ کی کمی ہے اور گولڈن سٹار کر کٹ کلب کے صدر واصف زمان اور رہبر کپ کی ٹورنامنٹ کمیٹی کے چیئر مین ماجد زمان نے رہبر کپ ٹونٹی ٹونٹی کر کٹ ٹورنامنٹ کرواکر ا س کمی کو پورا کر نے کی طرف انقلابی قدم اٹھایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں لاہور کی کلب کر کٹ اپنی مثال آپ تھی اوریہیں سے سرفراز نواز ،عمران خان ،وسیم اکرم ۔سلیم ملک ،رمیز راجہ ،عامر سہیل ،محمد یوسف،سلمان بٹ ،وہاب ریاض ،عمران فرحت ،اکمل براداران اور ان گنت باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے جنہوں نے نہ صرف یہ کہ لاہور بلکہ دنیا ئے کر کٹ میں نمایاں مقام حاصل کیا ۔ذوالفقار کھرل نے کہا کہ واصف زمان اور ماجد زمان کی تقلید کرتے ہوئے کر کٹ آرگنا ئزرز کو کر کٹ کی سیاست سے بالا تر ہوکر آگے آکر کلب کر کٹ کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کر نا چاہئے ۔

،انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس ٹورنامنٹ کا سلسلہ آئندہ بھی بہترین انداز میںجاری وساری رہے گا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -