نیشنل جم خانہ کر کٹ کلب نے رہبر کپ ٹونٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

نیشنل جم خانہ کر کٹ کلب نے رہبر کپ ٹونٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے ...

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیشنل جم خانہ کر کٹ کلب نے جنرل اختر عبد الرحمان کر کٹ کلب کو سات وکٹوں سے شکست دے کر گولڈن سٹار کر کٹ کلب کے زیر اہتمام جاری دوسرے رہبر کپ ٹونٹی ٹونٹی کر کٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔البلا ل کر کٹ کلب گراﺅنڈ پر کھیلے گئے اس میچ میں جنرل اختر عبد الرحمن کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 149رنز بنائے ۔مہران 46،حسنین 39اور وقاص 16رنز بناکر نمایاں رہے ۔نیشنل جم خانہ کر کٹ کلب کی طرف سے حبیب الرحمن نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض دس رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔جبکہ عدنان رفیق ،فخر عباس اور وقاص احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا ۔

جواب میں نیشنل جم خانہ کر کٹ کلب نے 17.3اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 150رنز بناکر میچ میں کامیابی حاصل کر لی ۔وقاص احمد 48گیندوں پر تین چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 72ناٹ آﺅٹ ،فخر عباس 37اور علی عباس 29ناٹ آﺅٹ کے ساتھ نمایاں رہے ۔جنرل اختر عبد الرحمن کر کٹ کلب کی طرف سے اشفاق،عرفان اور چوہدری تجمل نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا ،شاندار باﺅلنگ کر نے پر نیشنل جم خانہ کر کٹ کلب کے حبیب الرحمن کو لاہور ویسٹ زون کر کٹ ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار رائے ذوالفقار کھرل نے ہنٹ مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا ۔دوسری طرف مہران کر کٹ کلب کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر گولڈن سٹار کر کٹ کلب نے بھی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -