یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کھیلوں کو فروغ دینے میں معاون ثابت رہا

یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کھیلوں کو فروغ دینے میں معاون ثابت رہا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب یوتھ فیسٹیول کا انعقاد جہاں پرصوبے میں کھیلوں کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہورہا ہے وہی پر یہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام بھی روشن کررہا ہے ان خیالات کا اظہا ر سٹی گریژن ہائی سکول کے ڈائریکٹر ملک عصمت اللہ نے روز نامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے پنجاب حکومت جو کام کررہی ہے وہ قابل تعریف ہے مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس کا انعقاد ہونا چاہئیے ہمار ے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ایسے ایونٹس ہی کھلاڑیوں کو منظر عام پر لانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں اس فیسٹیول نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے جس کی بہت خوشی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -