یوتھ فیسٹیول میں رضا کاروں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی

یوتھ فیسٹیول میں رضا کاروں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی

  

لاہور ( سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ یوتھ فیسٹول میں 17ہزار ضاکاروں کی بھرتی ہدف ہے لیکن یہ تعداد 20ہزارسے بھی تجاوز کر جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میںیوتھ فیسٹول میںرضاکاروں کی بھرتی کے لئے لگائے گئے سٹالز کے دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرانہوں نے صوبہ بھر سے آنے والے رضاکاروںکی رجسٹریشن کرنے والوں سے مختلف سوالات کئے۔ میڈیا سے بات چیت میں عثمان انور نے کہا کہ2 سال قبل یوتھ فیسٹول کا آغاز کیا جو دنیا بھر میں پاکستان کی نیک نامی کا باعث بنا،انہوں نے کہا کہ میں فخر سے کہہ رہا ہوں کہ آج یوتھ فیسٹول دنےا کا سب سے بڑا ایونٹ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیسٹول میں رضاکاروں کی تعداد حوصلہ افزاءہے، ہمارا ہدف 17ہزار ضاکاروں کی بھرتی ہے لیکن امید ہے کہ یہ تعداد بڑھ کر 20ہزار تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھرتی کئے جانے والے نوجوانوں کو ہم جدید بنیادوں پر ٹریننگ دیں گے تاکہ و ہ نہ صرف یوتھ فیسٹول میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں سکیں بلکہ آنے والے زندگی کے امور بھی احسن طریقے سے انجام دے سکیں۔

ایک سوال پر ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب نے کہا کہ پاکستانی بچے نظم وضبط میں دنیا سے کسی بھی طرح کم نہیں ہیں،پہلے یوتھ فیسٹول میں گینز بک آف دی ورلڈ کی ٹیم پاکستان آئی تو انہوں نے پاکستانی نوجوانوں کے ڈسپلن کو دیکھتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بچے انگریز بچوں سے بھی بڑھ کر دور اندیش اور نظم وضبط کی پابندی کرنے والے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -