سپنرز کی مددکیلئے آسٹریلیا نے وارن کی خدمات حاصل کر لیں

سپنرز کی مددکیلئے آسٹریلیا نے وارن کی خدمات حاصل کر لیں

  

میلبورن(آئی اےن پی) لیجنڈ آسٹریلوی سپنر شین وارن نے بطور سپن کنسلٹنٹ کرکٹ آسٹریلیا سے معاہدہ کر لیا جہاں شہرہ آفاق اسپنر رواں برس بنگلہ دیش میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی سپنرز کو تربیت دیں گے۔کرکٹ آسٹریلیا نے وارن کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وارن دورہ جنوبی افریقہ کے دوران ٹی ٹونٹی سکواڈ کو جوائن کر کے ٹیم کوچ ڈیرن لیمن کی مدد کریں گے۔کرکٹ آسٹریلیا کے حکام کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بنگلہ دیش میں شیڈول ہے اور وہاں کی کنڈیشنز سپنرز کے لیے زیادہ سازگار ثابت ہوتی ہیں اس لیے ہم نے سپنرز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے شین وارن کی خدمات حاصل کی ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ وارن کی سپن باو¿لنگ کے بارے سوچ وسیع ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ ان کے مفید مشوروں سپنرز کو فائدہ پہنچے گا۔آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ ڈیرن لی مین نے وارن کی بطور باو¿لنگ کوچ تعیناتی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس عہدے کے لیے ان سے بہتر شخص کوئی نہیں ہو سکتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ وارن خصوصی صلاحیتوں کے مالک ہیں اور ان کے مشوروں سے سپنرز کو یقینی طور پر فائدہ پہنچے گا۔اس حوالے سے شین وارن نے اپنے بیان میں کہ جنوبی افریقہ میں آسٹریلوی سپنرز کے ساتھ کام کر کے مجھے خوشی ہو گی۔

، میری تمام تر توجہ مستقبل پر مرکوز ہے اور کوشش ہو گی کہ سپنرز کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے۔یاد رہے کہ عظیم آسٹریلین اسپنر کو ایک روزہ اور ٹیسٹ کرکٹ میں جموعی طور پر ایک ہزار سے زائد وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہے۔آسٹریلیا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں 23 مارچ کو میرپور کے مقام پر پاکستان کے خلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -