یوتھ فیسٹیول:ڈی ایچ اے اور پی اے ایف نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

یوتھ فیسٹیول:ڈی ایچ اے اور پی اے ایف نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

  

لاہور ( سپورٹس رپورٹر)پنجاب یوتھ فیسٹیول کے سلسلے میں کنٹونمنٹ بورڈ فٹبال ایونٹس میں ڈی ایچ اے اور پی اے ایف نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ آ ر۔اے بازار سپورٹس گراﺅنڈ میں ہونیوالے فٹبال مقابلوں کے مہمان خصوصی ایم پی اے میاں نصیر، یاسین سوہل اور لبنیٰ فیصل سمیت اے سی کینٹ راﺅ امتیاز اور ٹی ایس او رفیع الزمان تھے۔ تحصیل لیول کے راﺅنڈ میں فٹبال مقابلوں کے پہلے میچ میں ڈی ایچ اے نے چڑرڑ پنڈ کو پنالٹی شوٹ آﺅٹ پر سخت مقابلے کے بعد 5-4سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی۔ سی ایم ایچ اور پی اے ایف کے مابین کھیلے گئے میچ میں پی اے ایف نے یکطرفہ مقابلے میں 2-0سے کامیابی حاصل کی۔فاتح ٹیم کی جانب سے قادر نے میچ کے 32ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو 49ویں منٹ میں شہباز کے گول کی بدولت دوگنی ہوگئی۔ مقررہ وقت تک سی ایم ایچ کی ٹیم کوئی بھی گول سکور نہ کرسکی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈویژنل سپورٹس کنوینئر ایم پی اے میاں نصیر نے کہاکہ یوتھ فیسٹیول کی بدولت نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا جوآگے چل کر پاکستانی سپورٹس کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -