پی سی بی میں اکھاڑ بچھاڑ کرنے کافیصلہ

پی سی بی میں اکھاڑ بچھاڑ کرنے کافیصلہ

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاءاشرف نے سلیکشن کمیٹی میں اکھاڑ بچھاڑ کی تیاریوں کا سلسلہ آئندہ چند روز میں شروع کردیاجائے گا۔ذرائع کے مطابق سابق کپتان راشد لطیف کو چیف سلیکٹر مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل پی سی بی نے محمد الیاس کو چیف سلیکٹر مقرر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انھیں تقرری کا خط بھی جاری کر دیا تھا البتہ اس کا اعلان نہیں کیا گیا، ایک سالہ معاہدے کے تحت انھیں ماہانہ پونے 2لاکھ تنخواہ دی جانی تھی،ذرائع کے مطابق بعض حلقوں کی جانب سے بورڈ حکام سے کہا گیا کہ یہ فیصلہ بیک فائر ہو سکتا ہے،ماضی میں الیاس کو خود ہی عہدے سے ہٹایا اب واپس لایا گیا تو تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا،اسی وجہ سے چند روز قبل انھیں بلا کر اعتماد میں لیا گیا، الیاس کو یقین دہانی کرا دی گئی کہ کوئی اور ذمہ داری سونپ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق بورڈ اب راشد لطیف کو چیف سلیکٹر مقرر کرنے پر غور کر رہا ہے، اچھی ساکھ کے حامل سابق کپتان ڈومیسٹک کرکٹ ٹیم پورٹ قاسم سے وابستگی کے سبب نئے ٹیلنٹ سے بھی بخوبی واقف ہیں۔

،البتہ راشد لطیف ماضی میں چیئرمین ذکا اشرف کیخلاف عدالت جا چکے، دیکھنا یہ ہو گا کہ اب ساتھ کام کرنے پر تیار ہوتے ہیں یا نہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -