پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد عرفان نے فٹنس مسائل سے چھٹکارہ پالیا

پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد عرفان نے فٹنس مسائل سے چھٹکارہ پالیا

  

لاہور ( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عرفان نے فٹنس مسائل سے چھٹکارہ پالیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عرفان نے کہا کہ میں پی سی بی کا مشکور ہوں جس نے میری فٹنس کے معاملے پر خصوصی توجہ دی اور مجھے قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ دبئی میں کوچنگ اور فٹنس کی بحالی کے لئے خصوصی سہولتیں فراہم کیں جس کی وجہ سے میں فٹنس مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہوا، میں اب مکمل طور پر فٹ ہوں۔ محمد عرفان نے کہا کہ میں نے فٹ ہونے کے بعد ڈیپارٹمنٹل میچوں میں اپنی کارکردگی سے فٹنس ثابت کر دی ہے ، انہوں نے کہا کہ کوچ ڈیوواٹمور کے ساتھ کام کرنے اور ا±نکی کوچنگ میں کھیلنے کا مزہ آیا، پاکستانی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہے اگر تمام کھلاڑی متحد ہو کر کھیلیں گے تو دنیا کی کوئی بھی ٹیم ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -