تمام تر توجہ بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز پر مرکوز ہے ، روز ٹیلر

تمام تر توجہ بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز پر مرکوز ہے ، روز ٹیلر

  

آکلینڈ (اے پی پی) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان روز ٹیلر نے کہا ہے کہ انکی تمام تر توجہ بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز پر مرکوز ہے اور وہ بھارتی ٹیم کو تیسرے میچ میں شکست دیکر سیریز اپنے ٹیم کے نام کرنے کے لیے بھر پور کوشش کرینگے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور مہمان ٹیم کو تیسرے میچ میں بھی شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز اپنے نام کریگی۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف ابتدائی دو میچوں میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے، تیسرا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کریں گے۔ کیوی ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں بھارت کو 15 رنز سے زیر کر کے پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ روز ٹیلر نے کہا کہ بھارت کے خلاف سیریز کے پہلے دو میچوں میں کھلاڑیوں نے جو کارکردگی دکھائی وہ قابل ستائش ہے، اور خواہش ہے کہ سیریز کا تیسرا میچ فیصلہ کن ثابت ہو اور اس مقصد کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا۔ انہوں نے امید ظاہرہ کی ہے کہ وہ اگلے میچوں میں بھی ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -