یوتھ فیسٹیول پنجاب حکومت کا کھیلوں سے دوستی کا ثبوت

یوتھ فیسٹیول پنجاب حکومت کا کھیلوں سے دوستی کا ثبوت

  

یوتھ فیسٹیول کی سر گرمیاں پنجاب حکومت کی شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے یوتھ فیسٹیول نہ صرف پاکستان میں مقبولیت اور شہرت کا باعث بن رہا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان سے باہر بھی اس کی مقبولیت کے ریکارڈ قائم ہورہے ہیں اس حوالے سے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی کاوشوں کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے اس فیسٹیول پر غیر ملکی مبصرین کی بھی گہری نظر ہے اس کی وجہ اس میں بننے والے نت نئے ریکارڈز ہیں اور امید ہے کہ اس مرتبہ بھی یہ یادگار ثابت ہوگا پاکستان میں کھیلوں کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے اور اس حوالے سے یہ فیسٹیول جو کام کررہا ہے وہ قابل تعریف ہے اور اس سے منسلک کھلاڑیوں کوبھی اس کا مستقبل میں بھرپورفائدہ حاصل ہوگا اس فیسٹیول میں ریکا رڈ کھلاڑیوں کی تعداد بھی اس کی کامیابی کا ثبوت ہے اور اس کے ساتھ ساتھ نچلی سطح پر کھیلوں کے فروغ کا بہترین ذریعہ بھی ہے جبکہ نوجوانوں کو غیر نصابی سر گرمیاں فراہم کرنے کا سبب بھی ہے پنجاب یوتھ فیسٹیول میں پانچ سو ایمبسیڈرز مقرر کرنے کا ہدف بھی حاصل کرلیا گیا ہے اور یقینی طور پر یہ ایک نیا ریکارڈ ہے اس وقت جب ملک میں امن و امان کی صورتحال بہت خراب ہے ایسے ایونٹ کا انعقاد خوش آئند ہے اور مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس کا انعقاد نہ صرف پنجاب بلکہ پورے ملک میںہونا چاہئیے اور جس طرح اس فیسٹیول میں شریک کھلاڑی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں دیگر صوبوں میں بھی کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں کو آگے آنے کا بھرپو ر موقع ملے گا اس فیسٹیول میں شریک ہر کھلاڑی میں بھرپور جوش و جذبہ دیکھنے میں آیا ہے اور ہر ایک اپنی جگہ بھرپور کوشش کررہا ہے اور اپنی ساری صلاحیتوں کو منظر عام پر لانے کے لئے کوشاں بھی ہے امید ہے کہ ان کو ان کی محنت کا صلہ ضرور ملے گا دوسری طرف پنجاب حکومت اور اس فیسٹیول کی انتظامیہ بھی مبارکباد کی مستحق ہے جو اس کو بہت کامیابی سے منزل کی جانب لے کر جارہی ہیں اور پوری ملک بلکہ پوری دنیا میں اس کی شہرت ہورہی ہے اور پاکستان کا نام روشن ہورہا ہے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اس حوالے سے مبارکباد کے مستحق ہیں او ر حقیقی معنوں میں وہ صوبے میں کھیلوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے کھیلوں کا دوستی کا ثبوت بھی دے رہے ہیں جبکہ ڈی جی سپورٹس عثمان انور نے جس طرح ماضی میں کامیاب فیسٹول میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا تھا اس مرتبہ بھی وہ پیش پیش ہیں اور ان کی اس حوالے سے کاوشوں کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -