سری لنکا ٹیم اپنے دورہ بنگلہ دیش کا آغاز 27 جنوری کو ٹیسٹ سیریز سے کریگی

سری لنکا ٹیم اپنے دورہ بنگلہ دیش کا آغاز 27 جنوری کو ٹیسٹ سیریز سے کریگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولمبو (اے پی پی) سری لنکا کی ٹیم اپنے دورہ بنگلہ دیش کا آغاز 27 جنوری کو ٹیسٹ سیریز سے کریگی۔ سری لنکا کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی نے اس سلسلے میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان پہلے ہی کر رکھا ہے۔ اینجیلو میتھیوز ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے، کوشل پریرا کو ڈراپ کر کے سپنر اجنتھا مینڈس کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ لاہیرو تھرامانے کی سیریز میں شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔
، اگر وہ سیریز سے قبل مکمل فٹ نہ ہوئے تو ان کی جگہ کتھوروون کو ٹیم میں طلب کیا جائے گا۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 27 جنوری سے ہو گا۔ سری لنکا کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے اعلان کردہ ٹیم میں اینجیلو میتھیوز کپتان، دنیش چندیمل نائب کپتان، دیمتھ کرونارتنے، کوشل سلوا، کمارسنگاکارا، مہیلا جے وردنے، پراسنا جے وردنے، لاہیرو تھرامانے، رنگناہیراتھ، دلروون پریرا، سورنگا لکمل، شمندا ایرنگا، نوون پرادیپ، وشوا فرننڈو اور اجنتھا مینڈس شامل ہیں۔