ضلعی حکومت کاتجاوزات کے خلافبھرپور آپریشن جاری

ضلعی حکومت کاتجاوزات کے خلافبھرپور آپریشن جاری

  

لاہور(کامرس رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈےنےشن آفےسر لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز شہر کے مختلف ٹاﺅ نز میں کریک ڈاﺅن کر کے 12ٹرک سامان تجاوزات کو قبضہ میں لے لیاگیا ہے ڈا کٹر احمد جاوید قاضی نے تمام ٹاﺅنز کی انتظامیہ کوہدایت کی کہ شہر میں جہاں کہیں بھی تجاوزات نظر آئیں ان کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے تجاوزات کے خاتمہ کے حوالے سے شالیمار ٹاﺅن انتظامےہ نے چاہ میراں،شادباغ،جی ٹی روڈ ،راوی ٹا ﺅن انتظامےہ نے جی ٹی روڈ، برکت ٹاﺅن ،کا لا خطائی روڈ، واہگہ ٹاﺅن انتظامیہ نے داروغہ والا،کرول اور نقشبندی روڈ ،داتا گنج بخش ٹاﺅن انتظامیہ نے کرےم پارک ،اقبال ٹاﺅن انتظامیہ نے پی آئی اے روڈ ،نشتر ٹاﺅن انتظامےہ نے گرےن ٹا ﺅن ،سمن آباد ٹاﺅن انتظامیہ نے کرےم بلاک مارکےٹ اورعزےز بھٹی ٹاﺅن انتظامےہ نے تاج باغ سے تجاوزات کو ختم کرواےا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -