حکمرانوں کی نا اہلی نے روشنیوںکے شہر کو مقتل میں تبدیل کر دیا‘ محمودبشیر

حکمرانوں کی نا اہلی نے روشنیوںکے شہر کو مقتل میں تبدیل کر دیا‘ محمودبشیر

  

لاہور(پ ر)منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان محمود بشیر نے کہا کہ عالمی طاقتوں کی سازش اورحکمرانوں کی نا اہلی نے روشنیوںکے شہر کو مقتل میں تبدیل کر دیا۔پوراشہر درندوں کے رحم و کرم پر چھور دیا گیا۔حکومت کا یہ طرز عمل ملکی سلامتی کے لئے خطرے کی علامت بن گیا۔امریکہ نواز پالیسیوں کی وجہ سے پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔دہشت گرد بلا امتیاز کاروائیا ں کر رہے ہیں۔کوئی طبقہ اور مکتبہ فکر ان کی دہشت گردی سے محفوظ نہیں۔سانحہ مستونگ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اس سانحہ کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -