ڈسڑکٹ اتھارٹی کے قیام سمیت تعلیم دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ڈسڑکٹ اتھارٹی کے قیام سمیت تعلیم دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ٹیچر الائنس کے سینکڑوں مردو خواتین نے پی ٹی اے کے چیئرمین رانا عطا محمد اور سیکرٹری جنرل اللہ بخش قیصر کی قیادت میں ڈسڑکٹ اتھارٹی کے قیام سمیت تعلیم دشمن حکومتی پالیسیوں کے خلاف گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت ناقص فیصلوں کے باعث سالانہ امتحانات میں کمزور نتائج پر اساتذہ کو دی جانےوالی سزائیں بند کی جائیں جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے قیام کو منظور نہیں کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -