لیڈز یونیورسٹی کماہاں کے طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان

لیڈز یونیورسٹی کماہاں کے طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) لیڈز یونیورسٹی‘ کماہاں‘ لاہور کے طلباءو طالبات اور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ ہائی سکول فار گرلز‘ گرین ٹاﺅن‘ لاہور‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ محمد پورہ‘ غازی روڈ‘ لاہور کینٹ‘ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول‘ دیو سماج روڈ‘ لاہور اور گورنمنٹ سعیدیہ اسلامیہ گرلز ہائی سکول‘ سکیم نمبر2‘ وسن پورہ‘ لاہور کا وزٹ کیا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 548تھی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -