( ن) لیگ ہی ملک کو اس نازک دور سے نکال سکتی ہے‘ سردار ایاز صادق

( ن) لیگ ہی ملک کو اس نازک دور سے نکال سکتی ہے‘ سردار ایاز صادق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل ر پورٹر) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ آج پاکستان جس نازک دور سے گزر رہا ہے مسلم لیگ( ن) ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو اس نازک دور سے نکال سکتی ہے‘ سابق صدر پرویز مشرف کے ایک منتخب حکومت پر شب خون مارنے کے منفی اثرات آج بھی پورے پاکستان میں پھیلے ہوئے ہیں ۔ وہ لاہور کے علاقہ اچھرہ کے سابق نائب ناظم میاں نعیم کی دعوت پر ان کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں دی گئی ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ کرپشن سے ملکی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا گیا ہے جبکہ دہشت گردی سے پاکستان میں سرمایہ کاری کم ہوئی ہے لیکن وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں برادر ملک تر کی کی حکومت سمیت بہت سارے ملکوں نے سرمایہ کاری کی آفرز کی ہیں جس سے ےہاں کے عوام کو فائدہ گا ۔



 انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے اتنے زیادہ مسائل پیداکرد ئیے ہیںکہ اب ایک ہی دن میںسارے مسائل حل نہیں کئے جا سکتے ہمیں پتہ ہے کہ عوام نے حکومت سے بہت ساری توقعات رکھی ہوئی ہیں وہ ماےوس نہ ہوں انکی لیڈر شپ انکی توقعات پر ہر قیمت پر پورا اترے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے حکومت میں آنے سے پہلے سے ہی ےہ سوچ رکھاتھا جو نوجوانوں بے روزگارہیں ان کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے اس کے علاوہ دہشت گردی‘ لوڈشیڈنگ‘ سوئی گیس اور بہت سے مسائل جو ہمیں ورثے میں ملے ہیں ان کو بھی حل کرناہے ۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے سابقہ کونسلر وحید بٹ نے کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی کو ےہاں کے عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے منتخب کیا ہے کامےاب ہونے کے بعد ان کے ےہاں پر ہر بار آنے سے عوام کے حوصلہ بلند ہوجاتے ہیں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ جب بھی بلدیاتی الیکشن ہوئے توہم قائدین سے اُمید کرتے ہیں کہ وہ میرٹ پر ٹکٹیں تقسیم کر یں گے اور جو ان کے سینرورکر ہیں ان کو نظرانداز نہیں کریں گے۔آخر میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ ملک جن حالات سے گذر رہا ہے ہم تمام پاکستانیوں اورتمام پارٹیوں کو اکٹھا ہوکر اس ملک کے بحرانوں کو ختم کرناہے ۔ تاکہ جو دشت گردی ملک کوکھوکھلا کررہی ہیں ۔امن اور سکون میسر ہوں ۔