آپشنز ریسٹورنٹ میں ایل جی الیکٹرونکس کی 84انچ ایل ای ڈی سکرین نصب

آپشنز ریسٹورنٹ میں ایل جی الیکٹرونکس کی 84انچ ایل ای ڈی سکرین نصب

  

لاہور(پ ر) پاکستان میںپہلی بار LG الیکٹرونکس کی جدید 84" انچ الٹرا LED 3Dٹی وی سکرین آپشنز ریسٹورنٹ میں نسب کی گئی ہے۔ آپشنز ریسٹورنٹ ایسا منفرد ریسٹورنٹ ہے جہاں کسٹمرز کھانے کے ساتھ ساتھ مختلفدلچسپ سر گرمیوں میں بھی مصروف رہتے ہیں،یا د رہے کہ LGالیکٹرونکس نے یہ دنیا کی سب سے بڑی سکرین پچھلے سال دنیا میں متعارف کروائی تھی جو کہ اپنے بہترین رزلٹ کیوجہ سے اور سب سے زیادہ پسند کی جانے والی سکرین کا درجہ بھی رکھتی ہے آپشنزریسٹورنٹ میں ایک تقریب کے دوران خصوصی طور پر کوریا سے آئے GMانٹرنیشنل LG مسٹر مائیکل ہا اور مارکیٹنگ ڈائر یکٹر LGمس سانگ نے آپشنز رگروپ کے سی ای او ڈاکٹر قیصر رفیق کو LG کی طرف سے اعزازی شیلڈ دی مسٹر مائیکل ہا نے تقریب میں کہا کہ "میں یقینا یہاں موجود تمام کسٹمرز کی رائے سے بے حد متاثر ہوا ہوںجو یہاں پر لگائی گئی الٹرا HDٹی وی سکرین سے بہت خوش ہیں

"موقع پر موجود آپشنز ریسٹورنٹ کے مالک جناب ڈاکٹر قیصر رفیق صاحب کا کہنا تھا "لاہور کے شہری کوئی شک نہیں اس ریسٹورنٹ کے حوالے سے اپنی بہترین رائے رکھتے ہیں اور میں خوش ہوں کہ ہم نے ایک بہترین موقع لوگوں کو فراہم کیا جہاں وہ کھانے کے ساتھ ساتھ تفریح بھی کرسکتے ہیں"آپشنز ریسٹورنٹ اپنے ذائقے اور ٹیکنالوجی کی وجہ سے نمایاں مقام رکھتا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -