کرپشن کیس ، محکمہ اریگیشن کے سب انجینئر ،کے وارنٹ گرفتاری جاری

کرپشن کیس ، محکمہ اریگیشن کے سب انجینئر ،کے وارنٹ گرفتاری جاری

  

لاہور ( نامہ نگار )اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نے کرپشن کیس میں ملوث محکمہ اریگیشن کے سب انجینئر خالداقبال کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے گرفتارکرکے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کاحکم جاری کیاہے ملزم پرالزام ہے کہ اس نے ٹھیکے کے مطابق دریا کے کنارے پتھرلگواناتھا مگراس نے پتھرنہ لگوایا اوررقم خردبردکرگیاتھااینٹی کرپشن نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں پیش کیاتھا ملزم کے پیش نہ ہونے پرعدالت نے اسکے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -