مولانا ابو الہاشم کے والد باباجی رحیم بخش مرحوم کی نماز جنازہ آج ادا کیجائیگی

مولانا ابو الہاشم کے والد باباجی رحیم بخش مرحوم کی نماز جنازہ آج ادا کیجائیگی

  

لاہور( سٹاف رپورٹر)امیر جماعةالدعوة لاہورمولانا ابو الہاشم کے والد باباجی رحیم بخش گذشتہ روز رضائے الہٰی سے وفات پاگئے ہیں(انا للہ وانا للہ الیہ راجعون)۔ ان کی نماز جنازہ آج ہفتہ صبح ساڑھے آٹھ بجے بیگم کوٹ چوک میں ادا کی جائے گی۔ مولانا ابوالہاشم کے والدکی عمر 110سال تھی اور وہ کافی عرصہ سے صاحب فراش تھے۔

 ان کا آبائی علاقہ شرق پور تھا اور وہ اپنے علاقہ کی معروف دینی شخصیت تھے۔ انہوںنے اپنی ساری زندگی لوگوںکو قرآن پاک کی تعلیم دینے اور دعوت و تبلیغ میں گزاری۔مولانا ابو الہاشم سمیت ان کے تین بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں۔ امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید، حافظ عبدالسلام بن محمد، حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، حافظ عبدالغفار المدنی، مولانا امیر حمزہ، مولانا سیف اللہ خالد، مولانا شمشاد احمد سلفی، قاری محمد یعقوب شیخ، حافظ عبدالرﺅف، محمد یحییٰ مجاہد،حافظ خالد ولید ، حافظ طلحہ سعید و دیگر نے مولانا ابو الہاشم کے والد کی وفات پرتعزیت کا اظہا رکرتے ہوئے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرنے اور ان کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -