ڈائریکٹرجنرل(توسیع) لائیوسٹاک کی زیرصدارت محکمانہ میٹنگ کاانعقاد

ڈائریکٹرجنرل(توسیع) لائیوسٹاک کی زیرصدارت محکمانہ میٹنگ کاانعقاد

  

لاہور(کامرس رپورٹر)ڈاکٹرمحمدنوازسعید ڈائریکٹر جنرل (توسیع) کی زیرصدارت لائیوسٹاک کمپلیکس 16 کو پرروڈلاہورمیں ایک محکمانہ میٹنگ کاانعقادہوا جس میںڈاکٹرعبدالرحمٰن شیخ ڈائریکٹرسمال ریومیننٹس ملتان، ڈاکٹرغلام محمدگل ڈائریکٹرسمال ہولڈرزڈیری ڈویلپمنٹ گوجرانوالہ، ڈاکٹراسرارحسین چوہدری ڈائریکٹرکمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن اورڈاکٹرغلام مصطفےٰ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈاویلوایشن نے شرکت کی۔ میٹنگ میں پنجاب یوتھ فیسٹیول اورہارس اینڈکیٹل شو2014کے سلسلے میں عوامل زیربحث لائے گئے اوراس حوالے سے ڈاکٹر محمد نواز سعید ڈائریکٹر جنرل (توسیع) لائیوسٹاک نے شرکاءاور فیلڈ میں کام کرنے والے عملہ کے لیے ہدایات جاری کیں جبکہ تمام ڈائریکٹر صاحبان نے اپنے اپنے اضلاع کی رپورٹس پیش کیں

اورکہا کہ ان کے اضلاع میں پنجاب یوتھ فیسٹیول کے سلسلے میں لائیوسٹاک سے متعلقہ پروگرام ٹاﺅن مرکز اورتحصیل کی سطح پرہورہے ہیں۔انہوںنے مزیدکہاکہ فوکل پرسنز نامزد کئے جاچکے ہیں اوران اضلاع کے فوکل پرسنز کی لسٹ ڈاکٹرمحمدنوازسعید ڈائریکٹرجنرل (توسیع) لائیو سٹاک کوارسال کی جاچکی ہے جبکہ فارمرز کی رجسٹریشن کاکام جاری ہے۔ مزیدبرآں انہوںنے شرکاءکوہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب یوتھ فیسٹیول اورہارس اینڈ کیٹل شو2014کو کیبل، بینرز،سٹیمرز ہسپتالوںمیں پمفلٹ کی اشتہاری مہم سے کامیاب بنایاجائے۔ڈائریکٹرجنرل (توسیع)لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نے اجلاس میں شریک ڈائریکٹرصاحبان کوآگاہ کیاکہ ڈاکٹراسرارحسین چوہدری ڈائریکٹرکمیونیکیشن اینڈایکسٹینشن تحصیل وضلع اورڈویژن کی سطح پرالیکٹرانک اورپرنٹ میڈیاکے ذریعے سے مو¿ثر پبلسٹی کے فرائض سرانجام دیںگے۔صوبائی سطح پرہارس اینڈکیٹل شو15سے23مارچ 2014تک منایاجائے گا۔تحصیل کی سطح پرہونے والے مقابلہ جات میںبیل دوڑ،کتوںکی دوڑ ،کبوتربازی ،بہترین لائیوسٹاک، بیل گاڑی ریس،گدھاگاڑی ریس اورگھڑدوڑشامل ہیں۔ اس کے علاوہ نیلی راوی بھینس ،ساہیوال گائے ،بکری اوراونٹنیوں کے درمیان زیادہ دودھ دینے کے سلسلے میںمقابلہ جات کروائے جائیں گے۔صوبائی سطح پر ہارس اینڈکیٹل شوکے مقابلہ میں شریک ہونے کے لیے مویشی پال حضرات جانوروںکاانتخاب کرکے مقابلہ جات کے لیے تیاری کریں۔ مویشی پال حضرات ان مقابلہ جات میں شرکت کرنے کے لیے اپنے اپنے اضلاع کے ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک افسران اورڈویژنل ڈائریکٹرسے رابطہ کریںمقابلہ جات میں کامیاب ہونے والے افراد کوپرکشش انعامات اورتعریفی اسناد دی جائیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -