حکمران سرکاری اثاثے بیچ کر حکومت کا کاروبار چلا رہے ہیں،ناصررمضان

حکمران سرکاری اثاثے بیچ کر حکومت کا کاروبار چلا رہے ہیں،ناصررمضان

  

لاہور(کامرس رپورٹر)ق لیگ لاہور کے سیکرٹری اطلات ناصررمضان گجر نے مسلم لیگ ہاﺅس میں صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے حکمران دھڑا دھڑ قومی اثاثے بیچ رہے ہیں چودھری پرویز الٰہی نے عوامی اثاثے بیچے بغیر عوام کو مفت تعلیم اور صحت کی سہولتیں دیں ہے آج حکمران سرکاری اثاثے بیچ بیچ کر حکومت کا کاروبار چلا رہے ہیں بہروپیہ حکومت دینے کے بجائے چھین رہی ہے ناصررمضان گجر نے مزید کہا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی کے دور کی ہسپتالوں میں ملنے والی مفت ادویات بند کر نے کے بعد مفت ٹیسٹو ں کی سہولت بھی ختم کر دی گئی چودھری پرویز الٰہی کے دور کے نا مکمل منصوبے تاحال بند پرے ہیں نقصان عوام اور خزانے کا ہو رہا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -