سابق ایس ایچ او گوالمنڈی سمیت 4 پولیس اہلکار اشتہاری قرار

سابق ایس ایچ او گوالمنڈی سمیت 4 پولیس اہلکار اشتہاری قرار

  

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ الیاس رضا نے سابق ایس ایچ او گوالمنڈی سمیت 4پولیس اہلکاروں کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو حکم دیا ہے کہ انہیں گرفتار کرکے آئندہ تاریخ پیشی پر عدالت کے روبرو پیش کیا جائے ۔عدالت نے جن پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کیا ہے ان میں سابق ایس ایچ او گوالمنڈی احسان اشرف بٹ، سب انسپکٹر جاوید اقبال اور اے ایس آئی رستم شامل ہیں۔ فاضل عدالت میں پولیس اہلکاروں کے خلاف درخواست گزار نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ مذکورہ پولیس افسران تشدد کیس میں ملوث ہونے کے باجود مختلف تھانوں میں تعینات ہیں جبکہ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک شہری کو تھانے میں تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر انکے خلاف مذکورہ عدالت میں کیس زیر سماعت ہے لیکن وہ متعدد بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہورہے ہیں جس پر فاضل جج نے گزشتہ روز مذکورہ بالا احکامات جاری کئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -