افضل الیکٹرونکس کے سابق ملازم کا تتمہ بیان قلمبندکرنیکا حکم

افضل الیکٹرونکس کے سابق ملازم کا تتمہ بیان قلمبندکرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج طارق محمود ضرغام نے ایس ایچ او گلشن راوی کو حکم دیا ہے کہ وہ افضل الیکٹرونکس کے سابق ملازم عمر کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے اس کا تتمہ بیان قلمبند کرے۔ فاضل جج نے یہ حکم عمر کی جانب سے دائر ایک درخواست کی سماعت کے دوران جاری کیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قسطوں پر گھریلو سامان فراہم کرنے والی کمپنی’افضل الیکٹرونکس ‘ پر ملازم تھا ۔ اس نے ملازمت کو خیر باد کہا تو کمپنی کے مالک وسیم افضل نے ا سکے خلاف مختلف الزامات کے تحت مقدمات درج کرا دئےے۔ سائل نے ان الزامات سے انکار کیا تو وسیم نے اپنے غنڈوں کے ذرےعے اسے اچھرہ سے اغوا کرا دیا ۔ سائل کو پہلے تو نامعلوم مقام پر رکھا گیا پھر اس کی ٹانگ پر گولی مار کر اسے تھانہ گلشن راوی کی حدود میں پھینک دیا گیا ۔سائل نے متعلقہ تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف اس واردا ت کا مقدمہ درج کرا دیا ۔ بعد ازاں وہ اصل ملزم وسیم افضل کو نامزد کرنے کے لئے گیا تو پولیس نے بااثر ملزمان کے دباﺅ کی وجہ سے اس کا تتمہ بیان قلمبندکرنے سے انکار کر دیا۔فاضل جج نے سماعت کے بعد مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔