حکم امتناعی کے باوجود دکان بلڈوزکرنے پر ٹی ایم او گلبرگ کے وارنٹ گرفتاری جاری

حکم امتناعی کے باوجود دکان بلڈوزکرنے پر ٹی ایم او گلبرگ کے وارنٹ گرفتاری ...

  

لاہور ( نامہ نگار )سول جج حیدرعلی نے تاجرکی دکان حکم امتناعی کے باوجود بلڈوزکرنے والے ٹی ایم او گلبرگ ٹاﺅن فیصل شہزادکے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے گرفتارکرکے عدالت میں پیش کرنے کاحکم جاری کیاہے۔ملزم نے شہری عمربٹ کی دکان غیرقانونی قراردے دی تھی جس پرعمرنے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کرلیااس کے باوجودٹی ایم او نے ٹیم کے ہمراہ عمربٹ کی دکان گرادی تھی جس سے اس کولاکھوں کانقصان ہوا تھا عمرنے ٹی ایم او کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی جس پر عدالت نے متعددبارٹی ایم او کوعدالت طلب کیا مگر وہ پیش نہ ہوا گزشتہ سماعت پر عدالت نے ٹی ایم او کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -