بدعنوانی کے الزام میں ملوث ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 فروری تک توسیع

بدعنوانی کے الزام میں ملوث ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 فروری تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار) احتساب عدالت نے بدعنوانی کے الزام میں ملوث منیر الدین کے جوڈیشل ریمانڈ میں6فروری تک توسیع کر دی ہے۔ گزشتہ روز فاضل جج نے ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے نیب حکام کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ پیشی تک ملزم کے خلاف ریفرنس عدالت میں دائر کر دیں۔احتساب عدالت نے چودھری منیر اختر کے خلاف دائر بدعنوانی کے ریفرنس کی سماعت3فروری تک ملتوی کر دی ہے۔ گزشتہ روز فاضل جج نے ملزم کا جزوی بیان قلمبند کیا۔ احتساب عدالت نے بدعنوانی کے الزام میں ملوث ابو ذر جعفری کے جوڈیشل ریمانڈ میں6فروری تک توسیع کر دی ہے۔ گزشتہ روز فاضل جج نے ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے نیب حکام کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ پیشی تک ملزم کے خلاف ریفرنس عدالت میں دائر کر دیں۔