عدالتی احکامات سے روگردانی پر 7 ایس ایچ اوز کےخلاف کارروائی کا حکم

عدالتی احکامات سے روگردانی پر 7 ایس ایچ اوز کےخلاف کارروائی کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق محمود ضرغام نے عدالتی احکامات سے مسلسل روگردانی پر تھانہ ایف آئی اے، کاہنہ ، فیکٹری ایریا ، انٹی کرپشن، اسلام پورہ، پرانی انارکلی اور بادامی باغ کے ایس ایچ او صاحبان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے ۔ مذکورہ ایس ایچ اوز مختلف مقدمات کی سماعت کے دوران مسلسل عدالتی احکامات سے روگردانی کر رہے تھے ۔ جس کی وجہ سے عدالت نے سی سی پی او کو حکم دیا ہے کہ وہ ان افسران کے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -