منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ‘ جرم ثابت ہونے پر 6 سال قید کا حکم

منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ‘ جرم ثابت ہونے پر 6 سال قید کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ملک خالد نے منشیات کیس میں ملوث ملزم محمد عمران جرم ثابت ہونے پر 6سال قیداور1لاکھ جرمانہ سزا کا حکم سنا دیا ۔استغاثہ کے مطابق مذکورہ ملزم پر الزام تھا کہ پولیس تھانہ مناواں نے ملزم سے7کلوچرس برامد کی تھی ۔پولیس نے تفتیش مکمل کر کے چالا ن عدالت میں جمع کروارکھا تھا۔گزشتہ روز فاضل عدالت نے مذکورہ بالا حکم سنا دیاہے۔