بلیک میل کرنےکا مقدمہ ، گرفتارملزم کی درخواست ضمانت سماعت 27جنوری تک ملتوی

بلیک میل کرنےکا مقدمہ ، گرفتارملزم کی درخواست ضمانت سماعت 27جنوری تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج صادق مسعود صابر نے ےونیورسٹی کی طالبہ کی قابل اعتراض ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرنے کے مقدمے میں گرفتار مبشر سعید کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت 27جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ پیشی پر پولیس سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ ملزم کے خلاف ےونیورسٹی کی طالبہ(ص) نے مغلپورہ میں مقدمہ درج کر ا رکھا ہے کہ ملزم اس کا کلاس فیلو تھا ایک دن وہ اسے اپنی والدہ سے ملوانے کے بہانے ایک سنسان گھر میں لے گیا جہاں اس نے اسے زبردستی بداخلاقی کا نشانہ بنایا ۔ بعد ازاں ملزم نے اسے بلیک میل کرنا شروع کر دیا کہ ثاقب لطیف نامی ایک شخص نے ان کی قابل اعتراض ویڈیو تیار کرلی ہے اور وہ مذکورہ فلم کی واپسی کے لئے اسے بلا رہا ہے۔ سائلہ ملزم کی باتوں میں آ کراس کے ساتھ گئی تو وہاں ثاقب اور نعیم پہلے سے موجود تھے ان تینوںنے ایک بار پھر سائلہ کوبداخلاقی کا نشانہ بناتے ہوئے ا س کی ویڈیو تیار کر لی ۔

 اب ملزمان اسے اسی فلم کی بنیاد پر بلیک میل کر رہے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -