علی پور چٹھہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن

علی پور چٹھہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن

  

علی پور چٹھہ(نمائندہ پاکستان) سی پی او گوجرانوالہ کے حکم اور ایس پی صدر ڈویژن کی ہدایت پر ایس ایچ اوتھانہ علی پور چٹھہ کا کرائمز کے خلاف کریک ڈاﺅن، مشہور اوڑھ گینگ گرفتار، 36تولہ طلائی زیورات اور 10300روپے نقدی برآمد ، عوامی حلقوں کا ایس ایچ او تھانہ علی پور چٹھہ سرفراز انجم کو خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق سی پی او گوجرانوالہ راجہ رفعت مختار کے خصوصی حکم اور ایس پی ڈویژن رانا جاوید اقبال کی زیر ہدائیت ایس ایچ او تھانہ علی پور چٹھہ سرفراز انجم سیکھو نے کرائمز کے خاتمے کے لئے خصوصی مہم چلا ئی،مقامی صحافیوںکے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ڈکیتوں کے ایک بین الضلاعی گروہ جس نے علاقے میں وارداتیں کر کے خو ف وحراص پھیلا رکھا تھا مخبر کیااطلاع پر ایس ایچ او سرفراز انجم سیکھو کی زیرقیادت ایک ریڈنگ پارٹی نے بیلے کے علاقہ میں مزاحمت کے بعد 3ڈاکو منیرحسین ساکن بتی والاپل فیصل آباد،رتہون عرف گگھاں ساکن فتح جھنگ،حنیف ساکن بتی والا پُل فیصل آبادگرفتار کر لئے اور ان کے قبضہ سے 36تولہ طلائی زیورات مالیتی ایک لاکھ تین ہزار روپیہ برآمد کر لیا۔دوران تفتیش ملزمان نے تھانہ علی پور چٹھہ ،احمد نگر چٹھہ ، گکھڑ منڈی ،صدروزیرآباد، منڈی بہاوالدین ،حافظ آباد ،گجرات کے تھانوں سمیت 47دیگر سنگین وارداتوں کا اقرار کیا۔جن میں گن پوائنٹ پر روڈ ڈکیتی ،موٹرسائیکل چوی اور دن دیہاڑے ،رات کی تاریکیوں میں تالے توڑ کر رہائشی مکانوں نے لاکھوں روپے نقدی طلائی زیورات اور قیمتی سامان لوٹنا شامل ہیں۔ان بین الضلاعی گروں سے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے ۔تھانہ علی پور چٹھہ کی مذکورہ کاروائی سے اور خطرناک ڈاکو گینگ کی گرفتاری سے عوام الناس میں اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے اس طرح سڑکوں ،راجباﺅںپر لااینڈ آرڈر کی صورت حال بہتر ہو گئی ہے۔ دریں اثنا علی پور چٹھہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ علی پور چٹھہ کی کرائمز کے خلاف کامیاب مہم پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -