پی اےچ اے کا اسسٹنٹ ڈائرےکٹرظاہر کرنیوالے شخص کیخلاف تفتیش

پی اےچ اے کا اسسٹنٹ ڈائرےکٹرظاہر کرنیوالے شخص کیخلاف تفتیش

  

(لاہور/ اپنے نمائندے سے)پی اےچ اے کا سسٹنٹ ڈائرےکٹر بن کر جنگلوں اور فٹ پاتھ کی مرمت کا کام کرنے والا ےونےن کونسل96کا سےکرٹری نکلا۔ شہری کی درخواست پر رشوت وصول کرنے اور دھوکہ دہی کے الزامات پر محکمہ اےنٹی کرپشن نے مذکورہ اہلکار کو رےکارڈ سمےت طلب کر لےا ہے، محکمہ اےنٹی کرپشن لاہور رےجن مےں درخواست دےتے ہوئے عمر ممتاز نامی شخص نے الزام عائد کےا کہ2 سال قبل پی اےچ اے لاہور مےں تعےنات اسسٹنٹ ڈائرےکٹر جمےل صدےقی نے مجھے فون کال کرتے ہوئے مال روڈ پر لوہے اور فٹ پاتھ کی مرمت کا کام دےا جس کا بل تقرےباً50 ہزار روپے بنتا ہے کام مکمل کرنے کا جھانسا دےکر کام ختم ہونے پر مجھے ٹرخاتا رہا ۔پےسے لےنے کے چکر مےں مذکورہ شخص کے پےچھے کافی خوار ہوتا رہا دورانِ خواری معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص ےونےن کونسل96سےکرٹری ٹےکنےکل ہے جو کہ دھوکہ دہی سے خود کو پی اےچ اے کا اسسٹنٹ ڈائرےکٹرظاہر کرتے ہوئے لوٹ مار کرنے مےں مصروف ہے اور شرےف کاروباری حضرات کو تنگ کر رہا ہے بل کلےئر کروانے کے لےے5 ہزار وصول کر چکا ہے اےنٹی کرپشن نے درخواست گزار کی درخواست پر انکوائری نمبرC175-2014شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -