قصور‘ڈکیتی کی دو وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں مالیت کا قیمتی سامان چھین کر لے گئے

قصور‘ڈکیتی کی دو وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں مالیت کا قیمتی سامان چھین کر لے ...

  

قصور(بےورورپورٹ)قصور اوگردونواح مےں ڈکیتی کی دووارداتوں میں ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی رقم،موٹر سائیکلیں اور دیگر قیمتی سامان چھین کر لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق راجہ جنگ کے نواح حویلی گٹھیانوالی کے قریب ڈاکوﺅں نے موٹر سائیکل سوار ذکاءاللہ اور اس کی بھابھی کو اسلحہ کی نوک پر روک کر 3تولے طلائی زیورات،موٹر سائیکل ،نقدی رقم اور موبائل فون چھین لئے ۔اسی طرح رائیونڈ روڈ پیٹرول پمپ کے قریب ڈاکوﺅں نے موٹر سائیکل سوار محمدسرور کو اسلحہ کی نوک پر روک کر نقدی اور موٹر سائیکل سے محروم کر دیا ۔پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

مزید :

علاقائی -