ریلوے پولس نے بروقت کارروائی کر کے چور کو پکڑ لیا

ریلوے پولس نے بروقت کارروائی کر کے چور کو پکڑ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)ریلوے پولےس نے کاروائی کرتے ہوئے قےمتی تانبہ الیکٹرک تار چوری کرنے والے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لےا ۔ تفصےلات کے مطابق ملزم راشد علی مغلپورہ کےرج شاپس کے باہر سے قیمتی تار تانبہ کاٹ کر لے جا رہا تھا جس کو رےلوے پولےس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس سے تار برآمد کر لی اور ملزم کے خلاف تھانہ ریلوے پولےس ورکشاپس میں مقدمہ درج کر لےا گیا ۔ملزم کی گرفتاری کے بعد اس سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس کا پورا ایک نیٹ ورک ہے جو ریلوے ٹریک سمیت ریلوے کی اہم تنصیبات سے قیمتی اشیاءچراتے ہیں اور مارکیٹ میں سستے داموں فروخت کرتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -