حکومت کو سیاسی اور غیر ملکی دباو¿ کے بغیر کام کرنا ہو گا،عوام

حکومت کو سیاسی اور غیر ملکی دباو¿ کے بغیر کام کرنا ہو گا،عوام

  

لاہور(انوسٹی گیشن سیل)دہشتگردی کے خاتمے کےلئے حکومت نے سست روی کا مظاہرہ کیا ہے۔حکومت نے اقدامات اٹھائے ہیں،نتائج کا انتظار کرنا ہو گا۔دہشتگردی کے خاتمے کےلئے حکومت کو سیاسی اور غیر ملکی دباو¿ کے بغیر کام کرنا ہو گا۔روز نامہ پاکستان کی طرف سے کئے گئے سروے میں عابد علی اور کامران نواز نے کہا کہ دہشتگردی نے پاکستان کا بہت نقصان کیا ہے جس کے خاتمے کےلئے حکومت نے سست روی کا مظاہرہ کیا۔یاسر علی اور نجیب اللہ نے کہا کہ حکومت نے بیانات سے وقت گزارا ،ا ب کچھ عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔جس کے نتائج آنے پر ہی پتا چلے گا کہ حکومت کس ڈگر پر چل چکی ہے ۔حکومت کو چاہیے کہ دہشتگردوں کے خلاف بھر پور آپریشن کرے اور ملک اور قوم کو نقصان پہنچانے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔محمد آصف اور مبشر علی نے کہاکہ حکومت نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے جو کہ درست فیصلہ ہے۔آپریشن اسی صورت کامیاب ہو گا کہ اس میں کو سیاسی یا غیر ملکی دباو¿ نہ ہو۔

عوام

مزید :

صفحہ آخر -