خاتون سے بچی چھین کر نالے میں پھینکنے والے بھکاری کو گرفتار کرنیکا حکم

خاتون سے بچی چھین کر نالے میں پھینکنے والے بھکاری کو گرفتار کرنیکا حکم

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے نشئی کی جانب سے خاتون سے بچی چھیننے اور اسے نالے میں پھینکنے کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ کو غیر جانبدار اور شفاف کارروائی کرنے اور پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اخباری رپورٹ کے مطابق جناح کالونی کے رہائشی محنت کش عرفان کی بیوی صائمہ بازار سے واپس گھر جارہی تھی کہ راسے میں صنعت روڈ پر گندے نالے کے قریب اسے ایک نامعلوم نشئی نے روک لیا اور اپنے نشے کےلئے پیسوں کا مطالبہ کیا، صائمہ کے پاس دس روپے سے زیادہ پیسے نہ نکل سکے، جس پر نشئی نے مشتعل ہو کر مبینہ طور پر اسکی دو ماہ کی بیٹی سعدیہ کو اس سے چھین کر قریبی گندے نالے میں پھینک دیا اور فرار ہو گیا۔ صائمہ کی چیخ و پکار پر قریب سے گزرنے والے افراد نے بچی کو نالے سے نکالا لیکن بچی جانبر نہ ہوسکی۔

بھکاری گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -