دہشت گردی نے ملک و قوم کو ہلا کر رکھ دیا، میاں منظور وٹو

دہشت گردی نے ملک و قوم کو ہلا کر رکھ دیا، میاں منظور وٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل ر پورٹر)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ دہشت گردی نے ملک و قوم کو ہلا کر رکھ دیا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ وطن عزیز کی سالمیت کے تحفظ کے لئے دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کئے جائیں پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے ہزارہ برادری کو تحفظ فراہم کیا جائے دہشت گردی کی تازہ لہر سے پوری قوم پریشان ہے اور ملک کی سلامتی کے لئے دعا کر رہی ہے۔ سکیورٹی فورسز پر حملے پاکستان کی سلامتی پر حملے ہیں۔ دہشت گردی نے ملک کو جڑوں کھوکھلا کر دیا ہے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو وہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کر سکتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی عوام کہاں جائیں اور کیا کریں؟ حکومت امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ پوری قوم ملک میں امن و امان چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا رویہ عوام کے ساتھ قابل ستائش نہیں ہے، لاقانو نیت اور دہشت گردی عام ہو گئی ہے، ہرروز درجنوںافرادقتل ہو رہے ہیں، پیپلز پارٹی جمہوریت کی بحالی اور پاکستان کی بقاءکیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، دہشت گردوں کی مذموم کوششیں پہلے بھی ناکام ہوئی ہیں اور آئندہ بھی انہیں منہ کی کھانا پڑے گی۔
 وٹو

مزید :

صفحہ آخر -