لڑکی کے اغوا میں ملوث ملزم کی بہن کی عبوری ضمانت منظور،پولیس سے رپورٹ طلب

لڑکی کے اغوا میں ملوث ملزم کی بہن کی عبوری ضمانت منظور،پولیس سے رپورٹ طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس منظور احمد ملک نے ساندہ کی رہائشی ایک سال قبل اغواءہونے والی لڑکی کے کیس میں ملزم کی بہن کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس سے 28 جنوری کو رپورٹ طلب کرلی۔عدالت میں ملزم صابر کی بہن انور بی بی کی عبوری ضمانت کیلئے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسے لڑکی کے بارے میں کوئی علم نہیں اور وہ شامل تفتیش ہوناچاہتی ہے مگر خدشہ ہے پولیس اسے گرفتار کرلے گی لہذا ضمانت کی درخواست منظور کی جائے۔تھانہ ساندہ پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ لڑکی اور لڑکے کے خاندان خانہ بدوش ہیں اور دونوں کا نادرا کے ریکارڈ میں کسی قسم کا ڈیٹا موجود نہیں۔ ارشاد بی بی نے بتایا کہ اس کی بیٹی کو اغواءہوئے ایک سال ہوگیا ،پتہ نہیں میری بیٹی زندہ بھی ہے یا نہیں۔

بہن اغوا

مزید :

صفحہ آخر -