کرکٹ کی دنیا میں اجارہ داری کیلئے بھارت ہاتھ پاﺅں مارنے لگا،آئی سی سی ایونٹس کے بائیکاٹ کی دھمکی

کرکٹ کی دنیا میں اجارہ داری کیلئے بھارت ہاتھ پاﺅں مارنے لگا،آئی سی سی ایونٹس ...
Pakistan
کیپشن: India

  

لاہور( افضل افتخار) بھارتی کرکٹ بورڈ کرکٹ کی دنیا میں اپنی اجارہ داری کے لئے اس وقت بھرپور ہاتھ پاﺅں مارنے میں مصروف ہے اور اس کی کوشش ہے کہ وہ اس حوالے سے ٹرائیکا مسودے کی منظوری کروالے اور کرکٹ معاملات اپنے ہاتھ میں لینے میں کامیاب ہوجائیں جبکہ دوسری طرف بھارتی بورڈ نے اپنے اس مطالبہ کو منظور نہ کرنے اور ناکامی پر آئی سی سی کے ایونٹس کے بائیکاٹ کی دھمکی دیکر یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ طاقت کے بل بوتے پر کچھ بھی کروانے کوتیار ہے اور ناکامی کی صورت میں وہ ایسا اقدام بھی کرسکتا ہے جو غیر قانونی ہے آئی سی سی کے عالمی ایونٹس کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جب سے سامنے آیا ہے کرکٹ حلقوں نے اس پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر حنیف محمد نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہمیشہ کرکٹ معاملات کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کی ہے اور اس سے قبل بھی وہ آئی سی سی کو دھمکیاں دے چکا ہے اور اپنی بات منواسکتا ہے بھارتی کرکٹ بورڈ کی اس بائیکاٹ کی دھمکی کرکٹ کے لئے اچھی نہیں ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈکی کسی بات میں نہیں آنا چاہئیے اس موقع پر آئی سی سی کو چائیے کہ وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس دھمکی کا سخت نوٹس لے اور اس حوالے سے کارروائی کرے بھارتی کرکٹ بورڈ اس ماہ کے آخر میں ہونے والے ائی سی سی کے اجلاس میںہر ممکن کوشش کرے گا کہ وہ اپنے مطالبہ کو منوائے لیکن ددسرے کرکٹ بورڈ ز کو اس حوالے سے سخت موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے اس حوالے سے سکندر بخت نے کہاکہ بھارتی کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ وہ آئی سی سی سے زیادہ طاقتور بن جائے اورکرکٹ کی دنیا میں صرف اور صرف اس کی اجارہ داری قائم ہو لیکن اس کی یہ خواہش کسھی بھی پوری نہیں ہوگی اس حوالے سے آئی سی سی کو سخت نوٹس لینے کی ضرورت ہے اس نے جو دھمکی دی ہے اگریہ دھمکی کسی اور ملک کے کرکٹ بورڈ نے دی ہوتی تو آئی سی سی اسکا ضرور نوٹس لیتا لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ چونکہ بہت طاقتور ہے اس لئے اس کے خلاف ایکشن لینے سے آئی سی سی بھی ڈرتا ہے شاہد نذیر نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہمیشہ اپنی بات منوانے کے لئے دھمکی دی ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اس کے خلاف ابھی تک کسی نے کوئی نوٹس نہیں لیا ہے لیکن اس وقت سب کو متحد ہوجانا چاہئیے اور بھارتی کرکٹ بورڈ کو ہرگز اس کی اجارہ داری قائم کرنے کا موقع دیا ہے بھارت نے عالمی ایونٹس کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دیکر آئی سی سی کوللکارا ہے اس کا آئی سی سی کو سخت نوٹس لینے کی ضرورت ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ آئی سی سی اس حوالے سے کیا کرتا ہے سابق کرکٹر نامور بیٹسمین ظہیر عباس نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ و اپنے رویے کو درست کرنے کی ضرورت ہے اگر اس نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو اس کو نقصان اٹھانا پڑے گا بھارتی کرکٹ بورڈ کبھی بھی آئی سی سی ایونٹس کا بائیکاٹ نہیں کرسکتا اس کےلئے اس کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا آئی سی سی کی چھتری تلے ہی وہ رہ سکتے ہیں اس کے بغیر اس کا گزارا نہیں ہے بھارتی کرکٹ بورڈ اس وقت پیسے کا جو رعب جما رہا ہے وہ اس کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس حوالے سے ہرگز بھارت کی حمایت نہیں کرنی چاہئیے۔

مزید :

کھیل -