چترال میں جیپ کھائی میں جاگری ، 11 مسافرجاں بحق

کیپشن: Chitral
چترال (مانیٹرنگ ڈیسک) مروی کے مقام پر جیپ کھائی میں گرنے سے 11افرادجاں بحق ہوگئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق شوگرام سے چترال آنیوالی بدقسمت جیپ مروی کے مقام پر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایاکہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال چترال منتقل کردیاگیا۔