چھوٹا اور بڑا بھائی پھر اکٹھے ،نواز، زرادری تھر کول منصوبے کا مشترکہ افتتاح کریں گے
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری ایک بار پھر عوام کے سامنے اکٹھے نظر آئیں گے ۔ یہ دونوں رہنما مشترکہ طور پر تھر کول منصوبے کا افتتاح کریں گے ۔ یہ منصوبہ سندھ میں شروع کیا جا رہا ہے جس میں ایک سے زائد حکومتوں نے عملی اقدامات کیے ہیں ۔ اب اس کی افتتاحی تقریب میں یہ دونوں سیاسی مخالفین اکٹھے ہونگے ۔