فیس کی عدم ادائیگی پر ایڈووکیٹ آن ریکارڈ نے پرویز مشرف کو نوٹس بھیج دیا

فیس کی عدم ادائیگی پر ایڈووکیٹ آن ریکارڈ نے پرویز مشرف کو نوٹس بھیج دیا
Pervez Musharraf
کیپشن: President

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس کی عدم ادائیگی پر ایڈووکیٹ آن ریکارڈ نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو نوٹس بھیج دیا۔ایڈووکیٹ آن ریکارڈ ظفرعباس نقوی نے بتایاکہ اُنہوں نے پرویزمشرف کی طرف سے سپریم کورٹ میں چار مقدمات دائر کیے جن میں سے صرف ایک کی فیس 45,000روپے اداکی گئی اور اب اُنہوں نے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی(اے ایف آئی سی) انتظامیہ کو سابق صدر کے نام قانونی نوٹس بھجوادایاہے جہاں پرویزمشرف زیرعلاج ہیں ۔ اُنہوں نے بتایاکہ پہلے بھی نوٹس بھجوایاجاچکاہے اوراگر فیس کی ادائیگی نہ ہوئی تو وہ دائر درخواستیں واپس لینے پر مجبور ہوں گے ۔واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف دل کے عارضے کے باعث گزشتہ 3 ہفتوں سے زیر علاج ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -