خیبرپختونخواہ میں اساتذہ نے پولیومہم میں حصہ لینے سے انکار کردیا
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارلحکومت کے ہزاروں اساتذہ نے اتوار سے شروع ہونیوالی پولیومہم میں حصہ لینے سے انکار کردیا۔ پرائمری ٹیچرایسوسی ایشن کے صدر خالد خان نے کہاکہ کم معاوضے اور سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے مہم میں شمولیت نہیں کرسکتے تاہم گھر گھر مہم چلانے کی بجائے سکولوں میں کیمپ لگانے پر تیار ہیں ۔ یادرہے کہ انتظامیہ نے اتوار سے شروع ہونیوالی مہم کے لیے نو ہزار اساتذہ کی ڈیوٹی لگائی تھی ۔