کھیل میں سیاست نہیں، جسے کمیٹی چنے گی، وہی کوچ ہوگا:چیئرمین پی سی بی

کھیل میں سیاست نہیں، جسے کمیٹی چنے گی، وہی کوچ ہوگا:چیئرمین پی سی بی
PCB
کیپشن: Chairman

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کے چیئرمین ذکااشرف نے کہاہے کہ جسے کمیٹی چنے گی ، وہی قومی ٹیم کا کوچ ہوگا، کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہیے ، کرکٹ بورڈ کاسربراہ ہونے کی حیثیت سے قانون کے مطابق کام کررہاہوں ۔ آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے لئے دبئی روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مفاد سب سے زیادہ مقدم ہے اور کرکٹ بورڈ کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے قوانین کے مطابق کام کر رہا ہوں، سب کو ساتھ لیکر چلنا ہے، کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کا کوچ گورا ہو یا کالا صرف وہی بنے گا جسے کمیٹی چنے گی اور جو ٹیم کے لئے اچھا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش ٹیم بھیجنے کا فیصلہ سیکیورٹی سے متعلق رپورٹ سامنے آنے کے بعد کیا جائے گا۔چیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ محمد عامر کے معاملے پر آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کے حکام سے ملاقاتوں میں انہیں اس حوالے سے مثبت فیصلے پر قائل کر لیا تھا لیکن تینوں نے معاملے کے لئے کچھ وقت مانگا تھا، پھر درمیان میں 8 ماہ کا وقفہ آگیا اب دوبارہ سے اس معاملے پر بات کروں گا۔حکومت کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کئے جانے کے سوال پر ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ اپیل کرنا سب کا قانونی حق ہے، معاملہ عدالت میں ہے اس پر کوئی بیان جاری نہیں کروں گا۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -