الطاف حسین کے بیان کیخلاف سندھ میں ہڑتال

الطاف حسین کے بیان کیخلاف سندھ میں ہڑتال
JSQM
کیپشن: Altaf Hussain

  

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے سندھ کی تقسیم سے متعلق بیان کےخلاف جئے سندھ متحدہ محاذ کی اپیل پرسکھر، لاڑکانہ اور نواب شاہ سمیت اندرون سندھ میں مکمل جبکہ حیدرآباد میں جزوی ہڑتال کی جارہی ہے۔جئے سندھ متحدہ محاذ (جسقم) کی جانب سے ہڑتال کی کال پرسکھر کے شاہی بازار، صرافہ بازار اور گھنٹہ گھر چوک سمیت بیشتر علاقوں میں کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ لاڑکانہ ڈویژن، نوابشاہ، دولت پور، سکرنڈ، قاضی احمد، ٹنڈو محمد خان، ماتلی، سہون، بھان سعید آباد، جامشورو، کوٹری اور بدین میں بھی مکمل شٹرڈاو¿ن ہے۔ادھر حیدر آباد اور مٹیاری میں جزوی ہڑتال کی جارہی ہے۔ ہڑتال کے پیش نظر مختلف شہروں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم جبکہ پٹرول پمپ اور سی این جی سٹیشنز بند ہیں۔پانچ جنوری کو کراچی میں جلسے سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا تھا کہ اگر پاکستان پیپلز پارٹی کو سندھ کی شہری آبادی قبول نہیں اور شہری آبادی کے حقوق نہیں دیئے جاتے تو شہریوں کے لئے ایک الگ صوبہ بنادیا جائے۔

مزید :

کراچی -