افغان صدر نے سیکیورٹی معاہدہ طالبان کیساتھ مذاکرات سے مشروط کردیا

کیپشن: President
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان صدر حامد کرزئی نے سیکیورٹی معاہدے پر دستخطوں کو طالبان سے مذاکرات سے مشروط کردیا ہے ۔ صدر حامد کرزئی نے کہا کہ جب تک امریکہ اور پاکستان طالبان سے مذاکرات نہیں کرتے ، سیکیورٹی معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے ۔ اُنہوں نے کہا کہ سیکیورٹی معاہدے پر دباﺅ کے تحت افغانستان کبھی بھی دستخط نہیں کرے گا، غیرملکیوں کے بغیر بھی افغانستان چل سکتاہے ۔