چھکا۔ ۔ ۔ قبائلی خاتون کے ہاں بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش

چھکا۔ ۔ ۔ قبائلی خاتون کے ہاں بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش
چھکا۔ ۔ ۔ قبائلی خاتون کے ہاں بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش
کیپشن: sixer

  

بنوں(خصوصی رپورٹ) خیبرپختونخواہ کے نجی ہسپتال میں شمالی وزیرستان کی خاتون کے ہاں ایک یا دو نہیں بلکہ بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش ہوئی، بچوں میں چار لڑکیاں اور دو لڑکے شامل ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل کی خاتون نے چھ بچوں کو جنم دیا، زچہ وبچہ دونوں خیریت سے اورپیدا ہونے والے تمام بچے بھی صحت مند ہیں جنہیں مزید دیکھ بھال کیلئے سی ایم ایچ بنوں منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب بچوں کی پیدائش پر ددھیال اورننھیال دونوں جانب خوشیاں منائی جارہی ہیں ۔بچوں کے والد کا کہنا ہے وہ بہت خوش ہے کہ اللہ نے اسے ایک ہی وقت میں اتنی اولاد سے نوازا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -