خیبرپختونخواہ میں ٹیلنٹ ہنٹ کا آغاز، ایسا ٹیلنٹ لے کر آئیں گے جو ورلڈ کپ جیت کر دکھائیں گے: عمران خان

خیبرپختونخواہ میں ٹیلنٹ ہنٹ کا آغاز، ایسا ٹیلنٹ لے کر آئیں گے جو ورلڈ کپ جیت ...
خیبرپختونخواہ میں ٹیلنٹ ہنٹ کا آغاز، ایسا ٹیلنٹ لے کر آئیں گے جو ورلڈ کپ جیت کر دکھائیں گے: عمران خان
کیپشن: Imran Khan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ حکومت نے صوبے میں ٹیلنٹ ہنٹ کا آغاز کر دیا ہے، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ سے ایسا ٹیلنٹ لے کر آئیں گے کہ ورلڈ کپ جیت کر دکھائیں گے۔ پشاور میںٹیلنٹ ہنٹ کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہر تحصیل میں کرکٹ کیلئے گراﺅنڈ بنائیں گے اور بہترین کھلاڑیوں کو آگے لائیں گے، فاٹا میں بہت ٹیلنٹ چھپا ہوا ہے، آٹھ ٹیموں سے جو ٹیلنٹ نکلے گا وہ ورلڈ کپ جتوائے گا، ہمارے سلیکٹرز کسی کی سفارش نہیں مانیں گے اور میرٹ پر کرکٹ کی آٹھ ٹیمیں منتخب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ نہ صرف خیبرپختونخواہ بلکہ فاٹا میں بھی کرائے جا رہے ہیں، جو ہارنے سے ڈرے گا وہ کبھی نہیں جیت پائے گا، اگلے سال آﺅں گا تو نوجوانوں کا ٹیلنٹ خود دیکھوں گا۔ عمران خان نے کہا کہ اگر گراﺅنڈ اور جم خانہ نہ ہوتا تو وہ کیسے اس مقام پر ہوتے۔ تقریب میں معروف کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی شریک ہوئے اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی میں رہتے ہیں لیکن ان کا دل پشاور میں بستا ہے، قومی ٹیم کو بہترین کھلاڑی دینے کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ کا آغاز کیا گیا ہے، نوجوان کرکٹ کی طرح سیاست میں بھی عمران خان کا ساتھ دیں۔