کورنگی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو گرفتار

کیپشن: Karachi Map
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے کورنگی میں مقابلے کے بعد 2 ڈاکوﺅں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق زخمی ڈاکوﺅں نے دودھ کی دکان میں ڈکیتی کی کوشش کی تاہم پولیس کے وہاں پہنچنے پر ملزموں نے فائرنگ کر دی جس کی جوابی فائرنگ میں دونوں ڈاکو زخمی ہو گئے۔