بھارت پاکستانی میزائلوں سے نہیں بچ سکتا: روسی میڈیا

بھارت پاکستانی میزائلوں سے نہیں بچ سکتا: روسی میڈیا
بھارت پاکستانی میزائلوں سے نہیں بچ سکتا: روسی میڈیا
کیپشن: Pakistan missiles

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کا اینٹی میزائل سسٹم کمزور ہے اور یہ پاکستان کے میزائلوں سے ملک کی حفاظت نہیں کر سکتا۔ یہ دعویٰ ہے روسی نشریاتی ادارے ’وائس آف رشیا‘ کا۔ حالیہ لکھے گئے مضمون میں یہ کہا گیا ہے کہ اس وقت خطے میں بھارت کا اینٹی میزائل سسٹم انتہائی کمزور ہے جبکہ پاکستان اور چین کے میزائل سسٹم بھارت سے کئی گنا بہتر ہیں۔ اس کمزوری کو دیکھتے ہوئے بھارت دوسرے میزائلوں اور ہتھیاروں پر توجہ دے رہا ہے اور اس کی خصوصی توجہ ایٹمی آبدوزوں اور لڑاکا طیاروں پر ہے۔ حال ہی میںبھارت نے اگنی4- کا تجربہ بھی کیا ہے۔ بھارت کے جنگی جنون کے باعث خطہ ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے اور یہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ تینوں ممالک یعنی بھارت، چین اور پاکستان کو جنگی جنون میں مبتلا ہونے سے روکا جائے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -